لاہور (پ ر) 35ویں مرکزی سالانہ 10روزہ نورانی محافل مسجد شاہ عنائت قادری المعروف اونچی مسجد بھاٹی گیٹ کے انتظامات مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر چیئرمین سنی ایکشن کمیٹی قاضی مظفر اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں صحابہ کرام و اہلبیت عظائم امت کے ایمان کا دارومدار ومعیار ہیں۔ آج ضرورت ہے کہ ملک میں نظام اسلام کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئےں۔