پاکستان آگہی پروگرام‘ طلبہ اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اورایوان قائداعظم کا دورہ

Sep 20, 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے طلبہ و اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور علامہ اقبال ہائی سکول کینال ویو کے طلبہ اور اساتذہ نے ایوان قائداعظم جوہر ٹاﺅن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی یونٹس نے شاہین گرامر سکول‘132/N بلاک‘ مرغزار‘ گورنمنٹ کمپری ہنیسو ہائی سکول فار گرلز وحدت روڈ‘ الحادی ہائی سکول مصطفی آباد‘ دی مسلم سائنٹیفک سکول اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول رچنا ٹاﺅن کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 503 تھی۔

مزیدخبریں