دینی جماعتیں دہشتگردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل کیخلاف ہیں: لیاقت بلوچ، میاں مقصود

Sep 20, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ دینی جماعتیں دہشتگردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل کے خلاف ہیں، دہشتگردی کی ہر کارروائی قابل مذمت اور پاکستان اور خطہ میں داعش کی بڑھتی کارروائیاں تشویشناک ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدنے کہاہے کہ سوئٹزر لینڈکے شہر جنیوا میں آزاد بلوچستان کے بینرز لگوانا بھارت اور ملک دشمنوں کی گہری سازش ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے سوئس سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے محض احتجاج کرنا ایک رسمی اقدام ہے اور یہ ناکافی ہے۔

مزیدخبریں