آصف سلیم مٹھا کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے: اجمل نیازی ‘ دلاور چودھری

لاہور (پ ر) لندن میں مقیم سینئر صحافی ورلڈ کالمسٹ کلب کے سینئر ممبر آصف سلیم مٹھا کو دھمکیاں دینے پر ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمد دلاور چودھری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس مں شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ورلڈ کالمسٹ کلب کے سرپرست ڈاکٹر محمد اجمل نیازی‘ مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں محمد سعید کھوکھر‘ مرکزی صدر مظہر برلاس‘ مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ناصر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا سینئر صحافی آصف سلیم کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے۔ سیاسی جماعتیں تنقید برداشت کا حوصلہ پیدا کریں۔

ای پیپر دی نیشن