واشنگٹن(آن لائن) اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان ، بھارت سرحدی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں خون خرابہ بند کیا جانا چاہئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انٹو نیو گوئٹرس نے صلاح دیتے ہوئے کہا کہ افہام و تفہیم کے ذریعے ہی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی جائے تشدد سے نہیں سیکرٹری جنرل نے خبر دار کیا ہے کہ کشمیر کے حالات پر اقوم متحدہ کی کڑی نگاہ ہے لہذا تشدد کو بند کر کے گولہ باری روکی جائے اور سیز فائر کا احترام کیا جائے ترجمان نے بتایا کہ اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں اور دونوں ممالک سے وہ فوری طور پر مذاکرات کی بحالی کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔
تشدد بند، پاکستان ، بھارت مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل کریں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
Sep 20, 2017