لاہور( خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ شریف خاندان جان لے ملک کی لوٹی دولت کے دفاع میں ترکی کارڈ نہیں چلنے والا ،نظام لپیٹا جائیگا نہ ہی کرپٹ خاندان کو این آر او ملے گا، بھگوڑے حکمران عدالتی فیصلے پر ایمان بھی لائیں گے اور اڈیالہ بھی جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر قانون کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں نظام سے بغاوت کی بو آ رہی ہے،چھوٹے موٹے وزراءکو ملکی اداروں پر تنقید زیب نہیں دیتی ۔ یہ نہایت افسوسناک معاملہ ہے کہ آرمی چیف کو پانامہ کے معاملے پر پاک افواج کی جانب سے تردید کرنا پڑی، ملکی تاریخ میں یہ واحد حکومت ہے جس نے فوج سمیت تمام اداروں کی ساکھ کو بدترین نقصان پہنچانے اور متنازع بنانے کی کوشش کی۔
نظام لپیٹا جائے گا نہ کرپٹ خاندان کو این آر او ملے گا: محمود الرشید
Sep 20, 2017