میکسیکو سٹی (اے ایف پی) میکسیکو میں 7.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی کئی عمارتیں گرنے سے سینکڑوں لوگ ملبے تلے دب گئے۔ 49 افراد کے ہلاک ہونے کی ا طلاع ہے۔ متعدد افراد زخمی ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں دو ہفتے کے دوران دوسرا خوفناک زلزلہ آیا جس سے ملک کے کئی علاقے ایک بار پھر لرز اٹھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وسطی میکسیکو میں آنے والے زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 123 کلومیٹر جنوب شمال میں واقع قصبے پیوبلا کے قریب تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ہزاروں افراد اپنے دفاتر سے باہر نکل آئے اور شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔