کراچی ( پ ر) میمن گجرانی سپریم کونسل کے عہدیدار حاجی عبدالکریم میگھانی نے مطالبہ کیا ہے کہ خلیفہ دوم امیر المومنین سیدنا عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کو سرکاری طور پر منایا جائے۔ ان کی یاد میں نشان فاروق اعظم برائے عدل جاری کیا جائے اور یکم محرم کو ہر سال عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے چاروں خلفائے راشدین کے ایام پر ریڈیو اور ٹی وی سے پروگرام نشر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
یوم شہادت سیدنا عمر فاروقؓ پر عام تعطیل کی جائے‘ عبدالکریم میگھانی
Sep 20, 2017