سرگودھا(نامہ نگار) نواحی علاقہ 95شمالی میں واقع دربار علی محمد گجر پر 20 افراد کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت کے جج طارق محمود ضرغام نے کی، فاضل جج نے چاروں ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 9 اکتوبر 2017 کو مقدمہ کے مدعی اور گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا، چاروں ملزمان جعلی پیر عبدالوحید، محمد کاشف، آصف ایڈووکیٹ، ظفر ڈوگر کو پولیس کے کڑے پہرے میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے عدالت لایا گیا‘ انہیں سخت سکیورٹی میں واپس سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے 20 افراد کے قتل کے چاروں ملزمان کی طرف سے عدالت میں دائر مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواستیں پہلے ہی خارج کر دی تھیں، گزشتہ تاریخ پیشی پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو آئندہ تاریخ پیشی پر طلب کر لیا ہے۔
سرگودھا: 20افراد کے قتل میں ملوث 4ملزموں پر فردجرم عائد
Sep 20, 2017