سرگودھا+ بھلوال(نامہ نگاران)سرگودھا بھلوال روڈ پر کار اور ڈمپر میں تصادم سے دربار پر حاضری کیلئے دوست کی فیملی کے ہمراہ سرگودھا سے اسلام آباد جانے والا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا اہلکار، خاتون، کم سن بچی اور ڈرائیور سمیت جاں بحق، 2 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا اہلکار محمد وسیم دوست کی فیملی کے ہمراہ دربار پر سلام کے لئے اسلام آباد جارہا تھا کہ ان کی گاڑی اجنالہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار 4افراد محمد وسیم، اس کے دوست کی اہلیہ فرزانہ بی بی اس کی کم سن بچی کے علاوہ کار ڈرائیور موقع پر جاں بحق فرزانہ کے شوہر سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا، پولیس اہلکار محمد وسیم محلہ میانہ میانوالی کا رہائشی اور غیر شادی شدہ تھا، مرحوم پولیس اہلکار کی نماز جنازہ میانوالی میں ان کے آبائی علاقہ میں ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔