شہادتوں کیخلاف ہڑتال مظاہرے جاری جھڑپیں متعدد زخمی

سرینگر(اے این این +نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میںپلوامہ ،کپواڑہ اور شوپیاں سمیت مختلف علاقوں میں سول ہلاکتوں اور مژھل سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی میں چوتھے روز بھی ہڑتال اور احتجاج کا راج رہا، اس دوران مظاہروں کے دوران فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ اگست میں شوپیاں سے ملنے والی گولیوں سے چھلنی نعش بھارتی ایجنسیوں کے مخبر کی نکلی۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ ،کپواڑہ اور شوپیاں سمیت مختلف علاقوں میں سول ہلاکتوں اور مژھل سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی میں چوتھے روز بھی ہڑتال اور احتجاج کا راج رہا۔اس دوران مختلف علاقوں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں بھارتی فوج کے خلاف جبکہ آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے درج تھے۔اس دوران مختلف مقامات پر بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔مشتعل افراد نے بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں آنسو گیس،لاٹھی چارج اور فائرنگ کا استعمال کیا جس کے نیتجے میں متعدد افراد زخمی ہو ئے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں حالیہ بیان پر بھارت کی بے جا تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تاریخی حقائق سے دانستہ چشم پوشی کررہا ہے۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی فہمیدہ صوفی پر لاگو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کو عدالت کی طرف سے کالعدم قراردیئے جانے کے باوجود بھارتی حکام انہیں رہا نہ کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں مقبوضہ علاقے کے انسانی حقوق کمشن کا دورہ کیا اور دو عرضداشتیںدائر کیں۔انہوںنے کمشن کے سربراہ ریٹائرڈ جسٹس بلال نازکی سے بھی ملاقات کی۔دوسری جانب بھارت نے ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت عالمی برادری کے دبائو کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کو شہریوں کو بلٹ اور پیلٹ گنز کے استعمال کے اختیارات جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات قابض بھارتی فورسز نے وزارت داخلہ کے منظور کئے گئے سات نکاتی خصوصی آپریشن طریقہ کار کے تحت اپنے اہلکاروں کو تربیت فراہم کرنا شروع کردی ہے ۔ اس آپریشن کے تحت کشمیری مظاہرین کیخلاف فوج کو پیلٹس گن اور بیلٹ گنوں کے استعمال کے علاوہ لاٹھی چارج، ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کا بھی اختیار ہوگا ۔ اس طریقہ کار کے تحت قابض فورسز مظاہرین کی ٹانگوں کو بلٹ اور پیلٹ گنوں سے نشانہ بنا سکیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...