دنیا بھر میں گزشتہ برس 40 ملین سے زائد افراد غلامی کی طرح کے حالات سے دوچار تھے۔ عرب ٹی وی نے بتایاکہ انسداد غلامی کے لیے کام کرنے والے گروپوں کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو جبری مشقت کا شکار ہیں یا جن کی زبردستی شادیاں کی گئیں۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، انسانی حقوق کے گروپ ’واک فری فاونڈیشن‘ اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی اس رپورٹ میں کہا گیا سال 2016ءکے دوران مجموعی طور پر 40.3 ملین افراد جدید غلامی کے چکر میں پھنسے ہوئے تھے۔ ان میں 24.9 ملین افراد جبری مشقت جبکہ 15.4 ملین افراد ایسی شادیوں کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے جو ان کی مرضی کے خلاف ہوئیں۔