کے پی ٹی اور غیرملکی کمپنیوں کے مابین مائع کارگو ہنڈل کرنے کا معاہدہ

Sep 20, 2018

کراچی (کامرس رپورٹر )کراچی پورٹ ٹرسٹ نے آئل پئیر (OP-I) کی از سر نو تعمیر کے لیے جرمنی کے انروس لیکنر اورٹیکنو کنسلٹ کے اشتراک سے ایک معاہدہ کیا ہے۔معاہدہ کے تحت از سر نو تعمیر کیا جانے والا آئل پیئر (OP-I) کی استعدادی صلاحیت75000 سے بڑھ کر 100,000 ڈیڈ ویٹ ٹنج آئل ٹینکر ہو جائے گی۔موجودہ OP-Iسنہ1978 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اپنی 40 سالہ مدت پوری کر چکا ہے۔ از سر نو تعمیر ہونے والا OP-I ہرطرح کا مائع کارگوہینڈل کرے گا جس سے مائع کارگو کی سالانہ 8ملین ٹن ہینڈلنگ میں بھی اضافہ ہوگا۔اشتراکی کنسوریشم کے کنسلٹنٹ معاہدے کے تحت OP-I کا خاکہ، تخمینہ لاگت اور ٹینڈر ڈاکومینٹ بنا کر کے پی ٹی کو دیں گے۔

مزیدخبریں