کراچی (کامرس رپورٹر) مہران پاکستانی خواتین کوبا اختیار بنانے اور اس کے کروڑوں شہریوں کی زندگیاں بھر پوربنانے پریقین رکھتا ہے۔ اڑان مہران کی جانب سے کیا جانے والا ایک ایسا ہی اقدام ہے جو تھر کی خواتین کوبا اختیار بنانے اوران کی مہارت اورفن کوآگے بڑھانے میں مدد دے گا ۔اڑان نے کراچی میں T2F میں اپنی نمائش کے انعقاد کااعلان کیا ہے ۔ آپ اس نمائش میں انفرادی طور پر تیار کردہ فنی شاہکاروں ‘ ہاتھ سے بنی ہوئی رلیوں ‘ کشیدہ کاری سے آراستہ بیڈ شیٹس ‘ ٹیبل رنرز ‘ دیواروں کی آرائشی اشیا ء ‘ ہاتھ سے بنی چوڑیاں ‘زیورات و دیگر اشیاء ‘ آرائشی سامان اور روایتی ملبوسات سے لطف اندوز ہوںگے‘ واضح رہے کہ تھر پارکرٹیلنٹ اورمہارت رکھنے والا افراد کاعلاقہ ہے لیکن مواقع میسر نہ آنے کے باعث فن اورثقافت کے نمونے سامنے نہیں آ سکے ۔اس اقدام کے ساتھ مہران چاہتا ہے کہ وہ تھر کی خواتین کوایسا پلیٹ فارم مہیا کرے جہاں وہ اپنے فن کے شاہکار پیش کریں ۔ اڑان کی جانب سے منعقد ہ یہ نمائش مہران انڈسٹریز کی جانب سے کئے گئے کئی سی ایس آر اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد پاکستان کے ان افراد کوفائدہ پہنچا نا ہے جوہمارے پسماندہ طبقات کی نمائند گی کرتے ہیں۔
مہران اسپائس اینڈ فوڈانڈسٹریز تھرکی خواتین کوآگے بڑھانے کیلئے کوشاں
Sep 20, 2018