سونے کی قیمتوںمیں بدستور اضافہ فی تولہ 59ہزار200روپے کا ہو گیا

Sep 20, 2018

کراچی ( کامرس رپورٹر ) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1203ڈالر ہو گئی جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا50روپے مہنگا ہو کر59ہزار200روپے کا ہو گیا اسی طرح 43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 50 ہزار 754 روپے ہو گئی ۔

مزیدخبریں