کربلا میں حق کو مٹانے والے خود مٹ گئے:السید عالم زیدی

کراچی(نیوز رپورٹر) آل پاکستان ادارہ محفل حسینی کے تحت عشرہ محرم کی مجلس سے السید عالم زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کربلا میں حق کو مٹانے والے خود مٹ گئے لیکن حسینیتؓ قیامت تک باقی رہے گی امت کی اصلاح کیلئے ہمیں تعلیمات اسلامی کو سمجھنا ہوگا حسینؓ پاکیزہ نفس کا دوسرا نام ہے۔ امام حسینؓ کی سیرت وکردار نمونہ عمل ہے مسلم کے حکمران امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی عصر حاضر کے چیلنجزسے نمٹ سکتے ہیں ہمیں آل محمد ﷺ کی تعلیمات کو سمجھنا ہوگا جنہوں نے پوری انسانیت کو درس دیا کہ سرتن سے جدا کرکے جنگ نہیں جیتی جاتی بلکہ گردن کٹوا کر اورنوک نیزہ پر تلاوت قرآن پاک کرکے بتایا جاتا ہے کہ تعلیمات شبیری پر عمل ہی میں امت کی کامیابی کا راز مضمر ہے مسلم امہ انتشار کاشکار ہے لہذا ہمیں حق وباطل کو سمجھنا ہوگا دہشت گردی ‘انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں یہ یمن‘ شام‘کشمیر اوردیگرمسلم ممالک پریزیدی قوتوں نے کربلا برپا کی ہوئی ہے کربلا وہ کسوٹی ہے جو حق وباطل کے فرق کو واضح کرتا ہے مسلم امہ کی عظمت رفتا کی بحالی کیلئے علم وعمل کا راستہ اختیارکرنا ہوگا ذکر حسین کے ذریعے لوگوں کے دلوں سے نفرتوں عصبیتوں فرقہ پرستی کے بتوں کو پاش پاش کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن