سعودی پیکج کا علم نہیں‘ کرتارپور سرحد کھولنے کیلئے بھارت سے باضابطہ رابطہ نہیں ہوا : ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ جلال آباد میں پاکستان کا بند قونصل خانہ سکیورٹی ملنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔ بدھ کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کے دوران اس معاملہ پر بات چیت ہوئی تھی۔ وزیر خارجہ کا دورہ مثبت رہا ہمیں امید ہے کہ سکیورٹی دینے کیلئے جلد اقدامات کئے جائیںگے، امن و استحکام کے بارے میں افغانستان پاکستان لائحہ عمل کا اگلا اجلاس رواں سال نومبر میں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے بارے میں ابھی تک بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی با ضابطہ رابطہ نہیں ہوا تاہم اس معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ابھی تک کوئی باقاعدہ ملاقات طے نہیں ہوئی تاہم ملاقات کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پاک بھارت میچ میں شرکت کے حوالے سے علم نہیں۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر انہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے امدادی پیکج کے حوالے سے علم نہیں، اس سے متعلق وزیراعظم کے دورے کے اختتام پر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ پاک چین تعلقات پر ترجمان نے کہا کہ چین کے ساتھ ہر موضوع پر ہمیشہ بات کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ کے دورے میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رد عمل میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے، 14 افراد کو مزید قتل کردیا گیا، بھارتی فورسز کے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...