گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ کے پہلوان بھی پاک بھارت ٹاکرے کے بخار میں مبتلا ہو گئے۔پہلوانوں نے روایتی دا ئوپیچ چھو ڑ کر اکھا ڑے کو کر کٹ کا گرانڈ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو نیوالے بڑے ٹاکرے میں شاہینوں کو سپورٹ کر نے کیلئے جہاں پوری قوم پر جو ش تھی وہیں پہلوانوں نے بھی اپنی پریکٹس چھو ڑ کر انوکھے طریقے سے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کیا۔پہلوانوں نے اکھا ڑے کو ہی پیچ بنا کر کر کٹ کھیلی اور قومی پرچم لہرا تے ہو ئے پا کستان زندہ باد کے نعرے لگا ئے۔ شائقین بھی شاہینوں کی منفرد سپورٹ کا انداز دیکھ کر محظو ظ ہو تے رہے۔ کشتی کے مقابلے میں رستم پاکستان ریاض پہلوان نے بھارتی سورما پہلوان کو چاروں شانے چت کیا جس پر ساتھی پہلوانوں نے روایتی بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پہلوانوں کا کہنا تھا کہ قو می ٹیم روایتی حریف بھارت کے کھلا ڑیوں کو باؤلنگ اور بیٹنگ میں دھو بی پٹکے مار کر شکست سے دوچار کر کے تاریخی فتح حا صل کر تے ہو ئے قوم کی امنگوں کی ترجما نی کر یں گے۔