لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو نے چائنہ اوپن بیڈمنٹن ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔زنجیانگ میں ہونے والے ایونٹ میں بھارتی کھلاڑی نے عالمی درجہ بندی میں 39 نمبر کی سائینا کواکامی کو 15-21 اور 13-21 سے ہرایا۔دونوں جانب سے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی گئی اور کامیابی کیلئے تمام حربے استعمال ہوئے لیکن قسمت نے پی وی سندھو کا ساتھ دیا اور انہوں نے میچ اپنے نام کر لیا۔