وزیرِ اعظم عمران خان کاکئی سال قبل سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ

Sep 20, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) وزیرِ اعظم عمران خان کاکئی سال قبل میچ کے دوران سپورٹس مین سپرٹ کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ جسے کرکٹ فینزآج بھی بھلانہیں سکے۔1989 میں بھارت کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی اور لاہور میں ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اس وقت کے بھارتی کپتان سری کانت کریز پر تھے کہ اچانک وقار یونس کی دھواں دھار گیند پرایک بی ڈبلیو ہو گئے اور ایمپائر نے سری کانت کو آوٹ بھی قرار دے دیا۔سری کانت نے اپنے آوٹ ہونے پر خوب احتجاج کیااور فیصلے سے ناخوش دکھائی دیے تاہم پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان نے سری کانت کو واپس بلایااورا گلی ہی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھااور خود ہی شرمندہ ہو کر پویلین کی جانب چل پڑا۔

مزیدخبریں