لاہور(سپورٹس ڈیسک) شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول چائنہ اوپن اور شنگھائی ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔نڈال رواں ماہ کھیلے گئے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں سیمی فائنل کے دوران گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، انجری کی وجہ سے وہ فرانس کے خلاف ڈیوس کپ سیمی فائنل میں بھی ملک کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔
رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث چائنہ اوپن اور شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹس سے دستبردار
Sep 20, 2018