شاداب خان کمر کی تکلیف میں مبتلا

Sep 20, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان بھی انجری کا شکار ہو کر گراونڈ سے باہر چلے گئے۔ شاداب خان بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ کے دوران دوسرے اوور کی چوتھی گیند کروانے لگے تو ان کو کمر میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد وہ گراونڈ سے باہر چلے گئے ان کی جگہ فخر زمان نے اوور مکمل کیا ،ابھی تک ان کی انجری کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ انجری کی نوعیت کیا ہے ،شاداب خان کی جگہ محمد نواز فیلڈنگ کے لئے گراونڈ میں موجود ہے۔

مزیدخبریں