نوازشریف ،مریم کی ضمانت پررہائی کی خوشی میں کمیٹی چوک پرریلی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف ،مریم نوازاورکیپٹن (ر)صفدرکی ضمانت پررہائی کی خوشی میں امیدو اراین اے 60سجادخان اوررہنماء مسلم لیگ ن اسامہ تنویرنے اپنے الیکشن آفس سے کمیٹی چوک تک ریلی نکالی ریلی مسلم لیگ ن اور سجادخا ن لورز کے کارکنوں (نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ا س موقع پرسجادخان نے شہریوں میں مٹھائی تقسیم کرنے کے علاوہ سینکڑوں پرندے بھی آزادکیئے ریلی کے دوران کارکنوں نے میاں تیرے جاں نثار،بے شمار،بے شمار،میاں تیراایک اشارہ، حاضرحاضر لہوہمارا، دیکھودیکھو کون آیاشیرآیاشیرآیا،چوہدری تنویرزندہ باد،سجادخان زندہ بادکے نعرے لگائے اس سے قبل سجادخان اوراسامہ تنویراسلام آبادہائی کورٹ زیرسماعت میاں نوازشریف ،مریم نوازاورکیپٹن صفدرکے کیس کافیصلہ سننے کے لئے گئے تھے فیصلہ سننے کے بعدفوری طورپر راولپنڈی پہنچ کر ریلی کی قیادت کی اس موقع پرسجادخان اوراسامہ تنویرخان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں نوازشریف ،مریم نواز اورکیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت پررہائی حق اور سچ کی فتح ہے آج کے اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلہ سے انصاف کابول بالاہواہے اورحقداروں کوحق ملاہے گوکہ انصاف ملنے میں کچھ تاخیرہوئی ہے لیکن دیرآیددرست آیدکے مصداق انصاف کی فتح ہوئی ہے ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججزکوسلیوٹ پیش کرتے ہیں جنہوں نے حق پرمبنی فیصلہ دے کرانصاف کاترازوسربلندکیاہے ہم میاں نوازشریف ،مریم نواز، کیپٹن صفدرکورہائی پرمبارک باد پیش کرتے ہیں ریلی کے بعدسجادخان اوراسامہ تنویراڈیالہ جیل میاں نوازشریف اوردیگرکارہائی پراستقبال کرنے کیلئے اڈیالہ جیل چلے گئے۔

ای پیپر دی نیشن