امتیازی سلوک برداشت نہیں کرینگے: ہائیکورٹ، خواجہ سراﺅں کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں الگ کمرہ مختص کرنیکا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے خواجہ سراﺅں کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے لیے الگ کمرہ مختص کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ خواجہ سراو¿ں کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے۔ ہائیکورٹ نے مقامی وکیل اشتیاق چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں خواجہ سراﺅں کو طبی سہولتوں کی فراہم نہ کرنے اور الگ ورڈاز مختص نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ خواجہ سراو¿ں کے لیے ہسپتال میں الگ وارڈز مختص نہیں کیے گئے لہذا عدالت خواجہ سراﺅں کے لیے الگ وارڈ مختص کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے خواجہ سراﺅں کے علاج کے لیے الگ کمرہ مختص کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ ہیلتھ سے خواجہ سراﺅں کی صحت کی بہتر سہولیات سے متعلق 26 ستمبر تک تجاویز مانگ لی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سرا بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں خواجہ سرا کسی کے گھر بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے 30 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ہائیکورٹ / خواجہ سرائ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...