کرپشن اور جہالت ختم‘ قومی دولت لوٹنے والوں کو معاف نہیں کرینگے: گورنر پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حق گوئی اور بے باکی اصولی صحافت کی بنیاد ہیں، ظلم ناانصافی اور کرپشن کے خلاف ہمیں اہل قلم اور اہل نظر کی رہنمائی اور تعاون درکار ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کی قیادت میں اس بات کا تہیہ کئے ہوئے ہے کہ ملک سے کرپشن اور جہالت کو ہر ممکن ختم کیا جائے گا اور قومی دولت لوٹنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔ احتساب پی ٹی آئی کا محض نعرہ ہی نہیں بلکہ اب عام آدمی کو احتساب ہوتا ہو ا نظر آئے گا ۔ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اداروں کو با اختیار کرنا، جمہوریت کا استحکام اور بلا امتیاز احتساب ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اب وزیر اعظم سے لے کر مقامی کونسلر تک عوام کو جوابدہ ہو گا۔ جمہوریت کا تسلسل اور سیاسی استحکام میڈیا کی مرہون منت ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اختیارات کی مرکزیت کی بجائے اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے ۔ عوام کے مسائل کے فوری حل اور بلدیاتی نمائندوں کو مالیاتی اور انتظامی اختیارات دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ کا 30 فیصد یونین کونسل اور ویلیج کونسل کو دیا جائے گا۔ ضمنی انتخابات میں واضح تبدیلی نظر آئے گی کہ تمام ادارے غیر جانبدار رہیں گے اور وہاں کوئی ادارہ ترقیاتی کام نہیں کرے گا۔ جب تک ادارے مضبوط اور با اختیار اور غیر سیاسی نہیں ہوں گے اس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ پولیس کو سیاسی دبا¶ سے نکالنا ہے اور اس سلسلے میں پولیس نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔گورنر پنجاب سے لارڈ نذیر احمد اور چیئرمین واپڈا نے بھی ملاقات کی۔
گورنر پنجاب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...