;لندن: ڈرائیور نے مسجد کے باہر کار راہگیروں پر چڑھا دی، 3 زخمی

لندن (اے ایف پی) برطانوی دارالحکومت لندن میں مسجد کے باہر کار ڈرائیور نے تین افراد کو ٹکر مار دی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ شمالی لندن میں اسلامک سینٹر کے باہر پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی معاملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ دہشت گردی کا نہیں لگتا تاہم نفرت پر مبنی جرم ضرور ہو سکتا ہے۔
لندن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...