ایشیا کپ : بیٹنگ چلی نہ باﺅلنگ‘ بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کرکٹ کپ کے میچ میں پاکستانی بیٹنگ ‘باﺅلنگ ناکام ہو گئی ‘بھارت نے گرین شرٹس کو 8وکٹوں سے ہرا دیا ۔ سرفرازا حمد نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔ قومی ٹیم 43.1اوورز میں 162رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔ پہلی وکٹ دو ‘دوسری تین کے مجموعی سکور پر گری جس کے بعد قومی ٹیم دباﺅکا شکار ہوگئی ۔ امام الحق دو اور فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ بابر اعظم اور شعیب ملک نے سکور کر 85رنز تک پہنچایا تھا کہ بابر اعظم 47رنز بناکر چلتے بنے ۔ کپتان سرفراز احمد بھی ناکام رہے اور چھ رنز کا اضافہ کر سکے ۔شعیب ملک43 آصف علی نو‘شاداب خان آٹھ ‘فہیم اشرف اکیس ‘حسن علی ایک اور عثمان خان شنواری بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ۔ محمد عامر اٹھارہ رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے‘سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ بھونیشور کمار اور یادیو نے تین تین جبکہ جسپریت بمراہ نے دو اور کلدیپ یادیو نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔ بھارت نے ہدف 29اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پرپوراکر لیا۔ کپتان روہت شرما 52‘شیکھر دھون 46رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ ریادو اکتیس اور دنیش کارتھک اکتیس رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ بھونیشور کمار کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر فور مرحلے میں 23ستمبر کو دوبارہ مد مقابل ہونگی ۔متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے اگلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر اتوار 23 ستمبر کو دبئی مدمقابل ہوں گی۔ سپر فور مرحلے کےلئے پاکستان ، بھارت ، افغانستان اور بنگلہ دیش نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس مرحلے میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے میچز کھیلیں گی ،اس طرح ہر ٹیم تین میچز کھیلے گی۔ ایونٹ کے اس مرحلے میں ایک دن میں میچز کھیلے جائیں گے ،جس کا آغاز 21ستمبر بروز جمعہ سے دبئی میں ہوگا ،جہاں پاکستان اور افغانستان ابوظہبی میں جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔22ستمبرآرام کا دن ہے۔سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت میں ایک بار پھر ٹاکرا ہوگا۔ 23ستمبر کو ہونیوالا میچ دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ اس روز دوسرا میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ابوظہبی میں ہوگا۔ اس طرح 24 ستمبر کو بھی تمام ٹیموں کو آرام دیا گیا ہے۔25ستمبر کو سپر فور میں ایک میچ کھیلا جائیگا جب دبئی میں بھارت، افغانستان کی ٹیمیں نبرد آزماہوں گی۔26ستمبر کو اس مرحلے کا آخری میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ 28ستمبر کو ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی۔

کرکٹ میچ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...