لاہور(کامرس رپورٹر) پیاف فائونڈرز الائنس کا مصرو ف ترین دن ، ایک دن میں سات مختلف مارکیٹس اور سیکٹر کے دورے کیے ۔ہال روڈ مال روڈ حفیظ سنٹڑ، لبرٹی فٹ وئیر اورآٹو ائیر کنڈیشن ایسوسی ایشن مزنگ لاہور نے پیاف فائونڈرز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے مین گزشتہ روز پہلے آٹو ایسوسی ایشن ملک ندیم نے اپنے ساتھئوں کے ہمراہ پیاف فائونڈرز الائنس کا پر تپاک استقبال کیا۔ ۔جس مین تمام عہدیداران اور سیئنر قائدین نے بھر پور شرکت کی ا س موقع پر صدر آٹو ائیر کنڈیشن ایسوسی ایشن ملک ندیم نے نئے امیدواران کو مبارباد دی ۔قائدین پیاف فائونڈرز الائنس محمد علی میاں شیخ محمد آصف میاں نعمان کبیر، کاشف انور اشد بھٹی و دیگر نے اپنے استقبالیہ میںکہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھانا درست نہیں ۔ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی بجائے حکومت کو درآمدات بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے جس سے لوکل انڈسٹی کو ریلیف ملتا اور ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ممکن ہو۔انھوں نے کہاپیاف فائونڈر الائنس لاہور چیمبر کی سیاست میں تاجروں کی حقیقی نمائندگی کرتا ہے اور آٹو مارکیٹ کے تاجروں کو میاں انجم نثار اور میاں محمد اشرف کی قیادت پر پورا اعتماد ہے اور الائنس کے امیدواران کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے ۔ہال روڈ کی انجمن تاجران و عہدیداران بابر محمود ، معظم علی ،شبیر لبھا، حاجی نوازپپو، بابر علی خان اور مارکیٹ کے تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پیاف فائونڈرز الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان ؎ کر دیا۔ مال روڈ ایسوسی ایشن سے سہیل بٹ راڈو والے، محمد ماجد بٹ شاہ رخ بٹ و دیگرنے مارکیٹ کے ووٹرز کے ہمراہ الائنس کے قائدین اور امیدواران کا پر تپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین میاں انجم نثار،ر شیخ محمد آصف اور عرفان اقبال شیخ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ملک جن معاشی مسائل سے گزر رہا ہے ان حالات میں سخت فیصلوں کی ضرورت ہے پیاف فائونڈرز الائنس انشاء اللہ امسال بھی گزشستہ سالوں کی طرح کلین سویپ کرے گی الائنس کے سینئر راہنما میاں انجم نثار نے تمام مارکیٹس کی بزنس مین کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 24 اور25ستمبر تاجروں کی فتح کا دن ہوگا ۔