نواز شریف، مریم، صفدر کی رہائی پر مسلم لیگی کارکن مسرور، مبارکبادیں، حق کی فتح قرار دے دیا

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرنے اور رہائی کے حکم پر کویت بھر میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کارکن ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے۔ ڈاکٹر محمد جاوید آف منڈیر اور چوہدری عبدالقدیر نے کہاکہ میاں نواز شریف سے مسلم لیگی کارکنوں میں ایک نیا ولولہ پیدا ہو گیا ہے ان کی رہائی سے جہاں مسلم لیگ مضبوط ہو گی وہاں پاکستان کو استحکام ملے گا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...