صنعاء (این این آئی)یمن کے دو صوبوں الحدیدہ اور صعدہ میں گذشتہ دس روز سے سرکاری فوج اور حوثی شیعہ باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم تیرہ سو حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔ان میں ایک بڑی تعداد عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں ماری گئی ۔یمنی فوج صوبہ صعدہ میں مران کے پہاڑی علاقے کی جانب پیش قدمی کررہی ہے اور وہ حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد الجمیمہ میں واقع حوثی تحریک کے بانی حسین الحوثی کی قبر کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے تیسرے بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر عبدالکریم السدعی نے بتایا کہ ان کے دستے حوثی ملیشیا کے مرکز اور مضبوط گڑھ جرف سلمان کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں ۔