ایرانی دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری متحد ہوجائے: سعودی کابینہ

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی کابینہ نے عرب ممالک میں ایرانی رجیم کی کھلے عام مداخلت اور تہران کی قبیح سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کے آخر میں جاری کردہ ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ ایرانی دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے۔بیان میں کہا گیا کہ ایران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے دہشت گرد ملیشیاؤں کی مدد اور پشت پناہی کررہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی دہشت گردی اور اس کی معاندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے دنیا کو سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونا ہوگا۔ ایرانی دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری سعودی عرب کی مدد کرے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ڈاکٹر صالح العواد نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں خطے کے مسائل اور عالمی معاملات پر غور کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...