ملتان(نمائندہ نوائے وقت)زکریا یو نیورسٹی میں مبینہ طور پر قواعدکی خلاف ورزی کرتے ہوئے چار لیب انجینئرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرلیاگیا بتایا گیاہے کہ 2012میں یونیورسٹی ایکٹ سے 16(4)کی پاور وائس چانسلرسے واپس لے لی گئی تھیں جس کے بعد وائس چانسلر کسی کو براہ راست کنٹریکٹ پر بھرتی نہیں کرسکتا مگر گزشتہ روز کیمپس میں چار لیب انجینئرز کو کنٹریکٹ دے دیا جن کے بارے میں کہا جارہا ہے یہ چاروں یونیورسٹی میں پڑھانے والے اساتذہ کے قریبی عزیز ہیں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پی ای سی کی ڈیمانڈ کے مطابق سینئر موسٹ ٹیچر کی سفارش پر وائس چانسلر نے چھ ماہ کے کنٹریکٹ پر عروج فاطمہ، حیدر ریاض ، محمد عبیداللہ اور عبدالرحمان کو لیب انجینئر تعینات کیا ہے ،جن کو 25ہزار ماہانہ مشاہرہ دیا جائے تاہم دوسرا کوئی بینفٹ نہ ملے گا، واضح رہے ایچ ای سی نے ایک ہفتے قبل ہی یونیورسٹی سے ان تمام ملازمین افسر اور اساتذہ کی رپورٹ طلب کرلی تھی جو بغیر اشتہار کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے ہیں۔
زکریا یونیورسٹی اساتذہ کے 4 قریبی عزیزوں کی قواعد کے برعکس بھرتی
Sep 20, 2018