یوپی (آئی این پی ) بھارتی ریاست یوپی کے ضلع بلند شہر میں ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑخانی کرنے پر اہل خانہ اور راہگیروں نے نوجوان کو پکڑ کر جم کر دھنائی کی،اس کے سر کے بال کاٹے ، منہ پر کالک لگائی اور گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرجلوس کی شکل میں گھمایا۔یہ وڈیو وائرل ہونے کے بعد نوجوان کیخلاف چھیڑخانی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ مذکورہ نوجوان کی والدہ نے بھی طالبہ کیخلاف ہتک عزت اورجذبات سے کھلواڑ کرنے کا معاملہ درج کرایا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں میں کافی دنوں سیقریبی تعلقات ہیں۔ طالبہ نے ہی ان کے بیٹے کو فون کرکے بلایا تھا جہاں لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ایس ایس پی بلند شہر نے بتایاکہ فریقین کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔
بھارت: طالبہ کے ساتھ چھیڑخانی کرنے پر اہل خانہ اور راہگیروں نے نوجوان کی پٹائی کردی گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گھمایا
Sep 20, 2018