سڈنی( آن لائن )آسٹریلیا میں اسٹرابیریز میں سے سوئیاں نکلنے کے واقعات کے بعد عوام میں تو خوف و ہراس پھیلا ہی تھا، لیکن اب آسٹریلوی وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے اسے 'دہشت گردی' کے برابر قرار دے ڈالا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اب تک آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں سپر اسٹورز پر دستیاب اسٹرابیری کے 6 مختلف برانڈز ڈونی بروک بیریز، لوبیری، ڈیلائٹ فل اسٹرابیری ، او ایسس، بیری آبسیشن اور بیری لیشیئس میں چھپی ہوئی سوئیوں کے شواہد ملے ہیں۔تاہم ان سوئیوں کی وجہ سے اب تک کسی شخص کے زخمی یا متاثر ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ 'میں اس معاملے کو بالکل اسی طرح سے سنجیدگی سے لے رہا ہوں، جس طرح بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانا یا دہشت گردی کی مالی معاونت کرنا ایک سنگین جرم ہے'۔وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا۔