لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سنٹرل عدالت کے جج نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے دو پاکستانیوں سرفراز اور سجاد کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کو تابرخاست عدالت قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ سرفراز اور سجاد گزشتہ روز یونان سے ڈی پورٹ ہو کر جب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔ عدالت نے سرفراز کو پچاس ہزار روپے جرمانہ اور سجاد کو پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔