ملتان میں محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کیا جہاں پر وہ اپنے عزیزواقارب کی قبروں کی دیکھ بھال اور دعائے مغفرت کرتے نظر آئے،تفصیلات کے مطا بق ملتان میں شہریوں کثیر تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کیا جہاں پر وہ اپنے والدین ،رشتہ دار اور پیاروں کی قبروں کی لپائی میں مصروف ہیں اور پھول نچھاور کرنے کے بعد مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔محرم الحرام میں ملک کے مختلف شہروں میں ملازمت اور محنت مزدوری کرنے والے لوگ بھی بچھڑ جانے والوں کی قبروں پر اپنے ہاتھوں سے صفائی اور لپائی کر کے دلی سکون محسوس کرتے ہیں، محرم الحرام میں شہدا کربلا کے ساتھ فانی دنیا سے گزرے پیاروں کی یاد بھی تازہ ہو جاتی ہے جن کے لئے نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عوام نے قبرستانوں کا رخ کر لیا، عزیزواقارب کیلئے دعائے مغفرت
Sep 20, 2018 | 15:37