گلی میں مویشی باندھنے پر جھگڑا ،مشتعل افراد نے ممانی کوگلا دبا کر قتل کردیا

فیروزوالہ (نامہ نگار )کا لا خطائی روڈ کی آبادی کوٹ ہدایت میں گلی میں مویشی باندھنے پر جھگڑا مشتعل افراد نے اپنے ہمسائے ماموں کی بیوی کا گلا دبا کر اسے ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ محمد اسحاق کی بیوی حویلی میں موجود تھی کہ اس کے قریبی رشتہ دار محمد یاسر اور طفیل نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے حویلی میں داخل ہو کر حمیداں بی بی پر تشدد کر کے اور منہ میں کپڑا ٹھونس کر اسے قتل کر دیا فیروزوالہ پولیس کے ایس ایچ او عبداللہ یوسف پاشا اور چوکی انچارج لبان والا ، شمشاد ولی خاں نے حمیداں بی بی کو قتل کرنیوالے ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...