مسیحی برادری کے تنسیخ نکاح سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے سیمینار

Sep 20, 2019

؎لاہور (خصوصی نامہ نگار)محکمہ انسانی حقوق اور سوشل فار جسٹس کے اشتراک سے مسیحی برادری کے تنسیخ نکاح بارے ایکٹ میں ترامیم کیلئے سیمینار کا انعقاد ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین ،ڈاکٹر مجید ایبل،بشپ عرفان جمیل،بشپ ڈینئل ابراہیم،پروفیسر ڈاکٹر یعقوب خان،یعقوب بندش،پیٹر جیکب سمیت صوبہ بھر سے انسانی حقوق کی ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔سیمینار کے آغاز میں پیٹر جیکب نے مسودہ تنسیخ نکاح میں ترامیم کے حوالے سے بتایا کہ سابقہ قانون جو کہ ضیاء الحق کے دور سے چلا آرہا ہے ،اس میں بہت سی خامیاں نظر آرہی ہیں اسلئے ترامیم کرنا وقت کی ضرورت ہے جیسا کہ سابقہ قانون میں یونین کونسل اور نادرا میں رجسٹریشن کا ذکر نہیں ہے اور خواتین کی شادی کیلئے 14سال کی عمر کا ذکر ہے جبکہ نئے قانون میں مسیحی کی تعریف پر اختلاف ختم کیا جانا،پادری صاحبان کے حقوق اور اقلیتوں بالخصوص خواتین کو یکساں حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں