لاہو ر ( کلچرل رپورٹر ) جاپانی حکومت نے پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر غزالہ عرفان کو جاپان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے گراں قدر خدمات پرایوار ڈ سے نواز ا ہے ۔ یہ ایوارڈ پاکستان میں مقیم جاپانی سفیر کیو فی نوری ماٹسوڈا نے جاپان کے وزیر خارجہ کی طرف سے گزشتہ روز پی سی ہوٹل لاہور میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں ڈاکٹر غزالہ عرفان کو خصوصی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کیا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئی دونوں ملکوں کے عوام دے درمیان رابطہ بنانا ضروری ہے جاپانی سفیر نے مزید کیا کہ 2023کا سال دونوں ملکو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70رویں سالگرہ کے طور پر منایا جائے گا ، امید ہے کہ اس موقع پرپاکستان جاپان کلچر اجلاس لاہور سمیت ؟؟؟ پاکستان میں تقرلبات کا اہتمام کرے گی ۔ اس سال پاکستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ نہیں ڈاکٹرغزالہ عرفان کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔