لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔ٹریننگ کیمپ اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری کیلئے لگایا گیا تھا۔صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد لیکچر کے دوران آئندہ کا پلان دیا گیا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئین خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں کھلاڑی پچیس ستمبر کو رپورٹ کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں عماد بٹ محمد رضوان راشد محمود اور علی شان سمیت تجربہ کار کھلاڑی بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔پاکستان ٹیم کا اٹھارہ اکتوبر کو جرمنی جانے کا پلان ہے۔اکیس اور تئیس اکتوبر کو جرمنی نے دو میچز کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان نے ہالینڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔ پاکستان اور ہالینڈ کے میچز 26اور 27 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم
Sep 20, 2019