سیکرٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Sep 20, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس )فیفا نارملائزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس پر حمزہ خان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن کرنل (ر) احمد یار خان لودھی کو سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق فٹ بال ہائوس کا قبضہ بھی آج تک مل جائے گا اور فٹ بال کی بہتری میں فیصلہ کریں گے۔اشفاق حسین گروپ کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کا مرکزی دفتر فیفا فٹ بال ہائوس لاہور جمعے تک کمیٹی کے حوالے کردیں گے۔کمیٹی کے سربراہ حمزہ خان نے بتایا کہ ہمارا کام پاکستان فٹبال کی بگڑی ہوئی شکل کو درست کرنا ہے، فیفا اور اے ایف سی کا میں مشکور ہوں جنہوں نے اس کام کے لیے کمیٹی کا سربراہ بنایا۔ میں پاکستان فٹبال کے لیے جو کچھ کرسکتا ہوں اورکروں گا، سیاست اور کسی کا فیورٹ ازم کا میں قائل نہیں ہوں۔

مزیدخبریں