کتے کے کاٹے سے بچے کی ہلاکت پر سندھ کی کردارکشی کی جا رہی ہے: بلاول

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کتے کے کاٹے سے بچی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بچی کی موت پر میرے صوبے کی کر دار کشی کی جارہی ہے ، جس پر مجھے افسوس ہے ،ویکسین کی کمی سے جاں بحق بچی پر سیاسی کمپین کی گئی ، والدین خود کئی دنوں بعد ہسپتال لائے ، واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہے اس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پورے ملک میں ہونے والے کیسز آپ کو ایسے پیش کیے جائیں گے جیسے کہ یہ صرف سندھ میں ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر کچرا گرتا ہے تو صرف سندھ میں گرتا ہے،پانی کھڑا ہوجاتا ہے تو صرف سندھ میں کھڑا ہوتا ہے،پورے ملک میں ویکسین کی کمی ہوتی ہے تو صرف سندھ میں ہے؟۔انہوںنے کہاکہ مجھے بہت افسوس ہے کہ شکار پور میں ویکسین کی کمی سے جاں بحق ہونے والی بچی پر سیاسی کمپین کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ بچی کی موت پر میرے صوبے کی کردار کشی کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بچی کو عید پر کتے نے کاٹا تھا لیکن اس کے گھر والے بہت دنوں بعد اسے ہسپتال لے کے آئے،اس کی تحقیقات ہورہی ہے، اس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن