رحمن ملک کا قصور میں تین بچوں کی ہلاکت کا نوٹس، تین روز میں رپورٹ طلب

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے قصور میں تین بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تی بچوںکے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل پر آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری سے تین دنوں کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ علی حسین، سلمان و محمد عمران کو اغواء کرکے زیادتی کے بعد قتل کئے گئے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ضلع قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے،گھناونے جرم کے پس پردہ گروپ و محرکات کو معلوم کرنے کیلئے پولیس غیرمعمولی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی و قتل کرنے والوں کو سخت سزا دیکر نشان عبرت بنانا ہوگا، مجرمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کو اسطرح کے گھناونے جرائم کے خاتمے کیلئے سخت اور موثر اقدامات اٹھانے ہوںگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...