امریکہ نے افغان حکومت کی امداد میں 16 کروڑ ڈالر کٹوتی کردی

Sep 20, 2019

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے افغان حکومت کی امداد میں 16 کروڑ ڈالر کٹوتی کردی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کررہی۔ ترجمان وزیر خزانہ نے ہفتہ وارانہ بریفنگ میں یہ بات کہی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا اختیارات سے تجاوز اور عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف ہیں۔ افغان حکومت سے کرپشن کے خلاف واضح کارروائیوں کی توقع کرتے ہیں۔ جو افغان اہلکار معیار پر پورا نہیں اتریں گے ان کا احتساب ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں