کولکتہ (نوائے وقت رپورٹ) مودی کے 5 اگست کے مقبوضہ کشمیر میں اقدام کیخلاف احتجاج کا سلسلہ مغربی بنگال تک جا پہنچا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی طلباء نے وزیر اور گورنر کی گاڑی روک لی۔ مظاہرے میں یونیورسٹی طلباء نے مودی ڈکٹیٹر کے نعرے لگائے۔ طلباء نے حکمران جماعت کے وزیر اور گورنر کو یونیورسٹی سے بھگا دیا۔ طلباء نے گورنر اور وزیر کو تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی۔