اسلام آباد (وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے ان کی برطرفی سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔ جسٹس نے مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب بحالی کے معاملہ پر محفوظ فیصلہ اوپن کورٹ میں سنا یا ، عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا اور برطرفی کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔
برطرفی غیر قانونی قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کو بحال کردیا
Sep 20, 2019