جعلی اکائونٹس کیس، نیب نے مراد علی شاہ کو 24ستمبر کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (نا مہ نگار) جعلی اکاونٹس کیس میں نیب نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو 24 ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، مراد علی شاہ کو نیشنل کیپٹیو پاور پروجیکٹس اور علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کے بارے میں سوالنامہ بھی جاری کر دیا گیا، جس میں 19 سوال پوچھے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ، نیب کے سمن وزیر اعلی ہاوس کراچی میںسٹاف نے وصول کیے۔ نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کا ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ پر ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز اونے پونے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...