جسٹس منظور، جسٹس طارق کی معذرت، الیکشن کمشن ارکان تقرری کیس کی سماعت کرنیولا بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اراکین تقرری کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود نے مقدمہ سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس مقبول باقر نے نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا ۔الیکشن کمیشن کی ممبران کی تقرری عام لوگ اتحاد جماعت نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی جبکہ یہ مقدمہ عدالت میں زیر التوا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبران نے مقدمہ اسلام آباد میں منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔اس سے قبل جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے کا بینچ تحلیل ہوگیا اور نیا بنچ بنانے کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو بھیج دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...