اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ عام پرواز کے ذریعے کوئٹہ پہنچے اور بغیر پروٹوکول کے عوام کے ساتھ اسلام باد ائرپورٹ پر انتظار گاہ میں رہے اور عوام سے مسائل کے بارے میں پوچھتے رہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی پیروی کرتے ہوئے کوئٹہ روانہ ہونے کے لئے بغیر پروٹوکول کے ائر پورٹ پہنچے۔ وزیر داخلہ نے استحقاق کے باوجود نہ کبھی ائر ونگ کا سیسنا طیارہ استعمال کیا نہ ہی خصوصی کلاس میں سفر کیا۔ کوئٹہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ہیڈ کوارٹر فرنیٹئر کور بلوچستان کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر داخلہ نے وفاق کی جانب سے بم ڈسپوزل کے جدید آلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کئے۔