چوہدری محمد افضل جٹ (سعودی عرب)
محترمہ مریم نواز صاحبہ کے خلاف گھناؤنے منصوبے خاک میں مل گئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک فیصلے سے مسلم لیگ نون کے خلاف سازشیں ناکام ہوگئیں۔ اخلاقی سیاسی اور جمہوری اصولوں سے نابلد حکومت اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گی۔اس حکومت کے خلاف عوامی اور سیاسی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ روکنے کے لئے اور ایسی چالیں ترتیب دے گی۔مگر اپنے عزائم میں ناکام اور نامراد ٹھہرے گی۔اسیر جمہوریت نواز شریف کے خلاف خان صاحب کا پھر وہی جارحانہ انداز۔نوڈیل نو کمپرومائز،کون ڈیل کا طلبگار ہے کس نے کمپرومائز کے لیے رابطہ کیا۔کوئی نام نہیں کوئی شخصیت نہیں۔پھر بھی پیسے دو باہر چلے جاؤ۔خطیر رقم دے کر چھوٹ جاؤ۔حکومت نہیں ڈاکوؤں اور قزاقوں کا جھتہ ہے۔جو مغوی نواز شریف کے رہائی کے عوض پیسے مانگ رہا ہے۔نہ قانون،نا تہذیب،نہ سیاسی شعور۔کیا سوچ ہے،کیا فکر ہے۔کیسی پست ذہنیت کیسے شرمناک ارادے۔ لگتا ہے حکومت نہیں مذاق رات کا شو ہے۔خان صاحب سیاست معیشت معاشرت اور نظام زندگی پر توجہ دیں اپنے دعووں اور وعدوں کا پاس کریں ایک سال سے عوام رلیف کی منتظر ہے نوجوان ایک کروڑ نوکریوں کے انتظار میں ہیں گھر اور چھت سے محروم غریب لوگ پچاس لاکھ گھروں کی بستی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ کب تک مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے رہو گے خان صاحب فطرت کے اصولوں کو مت جھٹلاو یاد رکھو اگر کوئی فرعون ہر پیدا ہونے والے بچے کو ہلاک بھی کر دے تو موسی پیدا ہو کر ہی رہتا ہے لشکر یزید حسین کا سر تن سے جدا بھی کردے تو حق کا سر نیزے پر بھی بلند ہی رہتا ہے احتساب اور انصاف کے موجودہ فلسفے سے بھی فرعونیت اور یزیدیت کے نظریے کی بو آ رہی ہے۔
نواز شریف نے برملا کہہ دیا ہے وہ کسی ڈیل کے ذریعے رہائی قبول نہیں کریں گے اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا مقتدر قوتوں کے سیاسی انتقام میں وہ محترمہ کلثوم نواز صاحبہ کی جدائی کا غم برداشت کر چکے بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کا کرب تکلیف اور ناقابل برداشت اذیت جھیل رہے ہیں رانا ثناء اللہ شاہد خاقان عباسی خواجہ برادران و دیگر مسلم لیگی کارکن جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں نواز شریف نے اپنا مقدمہ عوام کی دعا عدالت میں پیش کر دیا ہے ان کی جرات حوصلے اور استقامت نے ہر مسلم لیگی کو نواشریف بنا دیا ہے اب رہای ہوگی تو ود آؤٹ ڈیل ہوگی۔سیاسی اقتدار اور جمہوریت پر کوئی سودا نہیں ہوگا۔مسلم لیگی کارکنوں کا حوصلہ جذبہ اور عزم جھوٹ اور منافقت کی سیاست پر غالب آئے گا۔
اور فتح حق اور سچ کی ہوگی۔۔
طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے۔۔۔
عکس پہ نہ اتراؤ آئینہ ہمارا ہے۔۔۔
آپ کی غلامی کا بوجھ ہم نہ اٹھائیں گے۔۔۔
آبرو سے مرنے کا فیصلہ ہمارا ہے۔۔۔
عمر بھر تو کوئی بھی جنگ لڑ سکتا نہیں۔۔۔
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے یہ تجربہ ہمارا ہے۔۔۔۔
اپنی رہنمائی پر اب تم غرور مت کرنا۔۔۔۔
آپ سے بہت آگے نقشِ پا ہمارا ہے۔۔۔